عالمی برادری کوعلاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے خاتمے اور بھارتی فورسز کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری طورپراپنا کردار ادا کرنا چاہیے
کشمیراسٹڈی گروپ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال ،کشمیریوں کو درپیش بے پناہ مشکلات اورعلاقائی امن واستحکام کو لاحق خطرات کو اجاگر کرے
نیویارک(این این آئی)کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری نے نیویار ک میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اوربھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے 5اگست کو بھارت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی او ریکطرفہ اقدامات اور 80لاکھ سے زائد کشمیریوں کو محصور بنائے جانے کو اجاگر کیا۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بالخصوص دیہی علاقوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ انسانی حقوق اور انسانی بحران کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور عالمی برادری کوعلاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے خاتمے اور بھارتی فورسز کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری طورپراپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ فاروق کاٹھواری نے تنازعہ کشمیر اور اس کے حل کے حوالے سے کشمیر سٹڈی گروپ کی سرگرمیوں اور کوششوں کے بارے میں بتایا۔وزیراعظم نے گروپ پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال ،کشمیریوں کو درپیش بے پناہ مشکلات اورعلاقائی امن واستحکام کو لاحق خطرات کو اجاگر کرے
Comments are closed.