Khabardar E-News

عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا‘مولانا فضل الرحمان

264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آزادی مارچ کی حکمت عملی بنائی جائیگی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعدتاریخ کا جلد اعلان کر دینگے ‘میڈیا سے گفتگو
امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے
لاہور( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے اور میں عمران خان کو کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔جے یو آف ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے ہیں وہ اس پر عمل کریں گے اور آپ دیکھیں گے سب ایک ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی 15 ملین مارچ کر چکے ہیں اور تن تنہا آزادی مارچ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ مارچ ناموس ختم نبوت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہو گا جس کے خلاف قادیانیت اور یورپ سرگرم ہیں۔سربراہ جے یو ا?ئی ف نے کہا کہ قوم مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس چکی ہے اور اس کی ذمہ دار یہ نام نہاد حکومت ہے جس کے بننے کے بعد امریکہ اور یورپ پوری طرح سے متحرک ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ م آزادی مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک دو روز میں کر لیں گے۔ آزادی مارچ کی حکمت عملی بنائی جائی گی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد اعلان کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہند کا کشمیر پر بھارت کی حمایت ان کا اپنا معاملہ ہے اور ہم پاکستان میں کھڑے ہیں

Comments are closed.