شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کا کام رات کے اوقات میں کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے ،کام میں شفافیت کاخاص خیال رکھاجائے
قومی شاہراہ کی خستہ حالی کا مسئلہ کافی دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ وفاق نے حل کرنا تھا اب انشا اللہ بہت جلد کام شروع کیا جائیگا ،عوامی مسائل کاادراک ہے
حب (اسٹاف رپورٹر )لسبیلہ/گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی حب پہنچ گئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کے کام کے سروے کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ساتھ بلوچستان کاشف علی شیخ نے ممبر قومی اسمبلی کو شاہراہ کی مرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ حب شہر میں قومی شاہراہ مکمل تباہ حال ہے اسکی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائیگا شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کا کام رات کے اوقات میں کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے جبکہ شاہراہ کی مرمت کا کام مکمل شفاف طریقے سے ہونا چاہیے اور مرمتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال سمیت کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کرینگے. انہوں نے کہا کہ حب شہر میں قومی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ سے حب کے شہریوں سمیت اندرون بلوچستان سے آنے والے ٹرانسپورٹر کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسکا انشا اللہ بہت جلد ازالہ کیا جائیگا. رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ باب بلوچستان گیٹ جو حب پل کے قریب بنائی جارہی ہے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اسکے کناروں میں بھی سڑک بنائے تاکہ حب میں آئے روز ٹریفک جام سے چٹکارہ مل سکے ہمیں حب شہر میں شاہراہ کی خستہ حالی سے ٹریفک جام سے شہریوں کی پریشانی کا احساس ہے یہی وجہ ہے ہم نے وفاقی حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ہرممکن کوشش کی جس پر وزیر اعظم پاکستان نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکام کو حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کا حکم دیا جس پر ہم وزیر اعظم عمران خان کا شکرگزار ہیں. محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کے کام کے دوران شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلے رات کے اوقات کام کیا جائے تاکہ روڈ کا کام بھی تسلی بخش ہوسکے اور شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے حب شہر میں قومی شاہراہ کی خستہ حالی کا مسئلہ کافی دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ وفاق نے حل کرنا تھا اب انشا اللہ بہت جلد کام شروع کیا جائیگا اور حب کے شہریوں سمیت بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا یہ دیرینہ مسئلہ بہت جلد حل ہونے والا ہے. اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ساتھ بلوچستان کاشف علی شیخ نے ممبر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انشا اللہ حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کا کام تسلی بخش اور شفاف طریقے سے کیا جائیگا. اس موقع پر محمد ابراہیم دودا،عالم خان انگاریہ،محمد اقبال گدور،اللہ بخش دلاری،فرید دلاری،سکندر بلوچ ، انور لاسی ، و دیگر انکے ہمراہ تھے
Comments are closed.