مولانا فضل الرحمن 22 نمبر بنگلے کیلئے بے چین ہیں،مودی بھارتی ریاست کا بڑا دہشت گرد ہے جو کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہا ہے
پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے
سیالکوٹ(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن 22 نمبر بنگلے کیلئے بے چین ہیں،چوروں کا ٹولہ چندہ لے کر مارچ کی تیاری کررہا ہے، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،مودی بھارتی ریاست کا بڑا دہشت گرد ہے جو کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کریگا۔ اتوار کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں لوگوں نے سیاست کو ذریعہ کاروبار بنا کر سیالکوٹ کے علاقوں کو پسماندہ رکھا ۔انہوںنے کہاکہ سوچ بدلنے کیلئے سب سے موثر ہتھیار تعلیم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ایک سال قلیل کے عرصے میں ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جیبیں بھرنے کی بجائے ملکی خزانہ بھرا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کی سوچ بدلنے کا عظیم وژن رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک کو فرسودہ نظام سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک سال کے اندر ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں چھ لاکھ کا اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ ایک سال کے دوران بجٹ خسارے میں بھی نمایاں کمی لائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ ملک کا صنعتی شہر ہے ۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ گزشتہ دس سال میں سیالکوٹ میں ایک بھی نئی صنعت نہیں لگائی گئی۔انہوںنے کہاکہ صنعتوں کو فعال کرنے اور کاروبار مین آسانی پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے غریب طبقے کیلئے صحت کارڈ اور احساس پروگرام شروع کئے ۔انہوںنے کہاکہ مستحقین کو انکی دہلیز پر صحت انصاف کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ یوتھ پروگرام کے تحت پانچ سے پچاس لاکھ تک کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ مودی بھارتی ریاست کا بڑا دہشت گرد ہے جو کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کی بینائی چھین رہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور مقاملہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کیلئے سوچتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان 22 نمبر بنگلے کیلئے بے چین ہیں،چوروں کا ٹولہ چندہ لے کر مارچ کی تیاری کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ سیالکوٹ کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نسل در نسل سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھاگو وال کو علاقے کی ترقی کا مرکز بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فنڈ سے علاقے میں سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کریگا۔انہوں نے کہا کہ خود کو جمہوریت کا چمپئن کہنے والے خورشید شاہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے شکنجے میں ہیںجب یہ لوگ پکڑے جاتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن کو گھر والے بھی نہیں جانتے وہ کھڑے ہو کر کہتے ہیں حکومت ناکام ہو گئی، ہمیں سب سے پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کا تحفظ کیا گیا اور سیاست کو کاروبار بنایا گیا
Comments are closed.