سبی ( محمد بلال ) سبی کے علاقے لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں
ایک شخص شدید زخمی ہو گیا
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی میں سڑک کنارے نصب بارودی کا سرنگ دھماکہ ہوا دھماکے
کے نتیجے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا
زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے بی ایچ یو بختیار آباد منتقل کر دیا گیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا
لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے زمین میں نصب کیا گیا تھا موٹر سائیکل کا
ٹائر بارودی سرنگ پر آنے کے باعث دھماکہ ہو گیا بم ڈسپوزبل اسکاؤٹس کی جانب سے جائے وقوعہ سے
مزید شوائد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سکندر کے نام سے ہوئی ہے
یا درہے کہ بلوچستان کا علاقہ ضلع سبی کا تحصیل ہے بلکہ یہ نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی کا آبائی علاقہ بھی ہے
اس علاقے میں کافی عرصے سے شورش ہے اور بارودی سرنگ کے دھماکوں سے سبی ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقوں میں ان بارودی سرنگوں کے باعث اب تک درجنوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں
اور بہت سے معذوری کی زندگی سے دوچار ہیں مگرکسی حکومت کو مذکورہ علاقے کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کی استدعاعت حاسل نہ ہوئی
Comments are closed.