کوئٹہ : سنڈیمن پراونشل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی خریداری نہ کرنا اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں سی ٹی سکین ، ایم آر آئی مشینیں ایک سال اور انجیو گرافی مشین گزشتہ دوسال سے غیر فعال ہیں ان کی مرمت نہ کرنا تشویشناک ہے۔*
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاج کے بعد ڈیڑھ سال پہلے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کیلئے ایم آر آئی مشین منظور ہوئی تھی مگر حکومتی ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک ایم آر آئی مشین کی خریداری نہ ہونا مریضوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے ۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں سی ٹی سکین ، ایم آر آئی اور انجیو گرافی مشینیں گزشتہ دو سالوں سے غیر فعال ہیں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاج کے بعد یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ان سب مشینوں کی خرابیوں کو دور کیا جائے گا اور متعلقہ کمپنی کے ساتھ ان تمام مشینوں کا حسب ضرورت مرمت کا معاہدہ کیا جائے گا تا کہ مریضوں کیلئے سہولیات میں مشکلات پیدا نہ ہوں، مگر دو سالوں سے ان اقدامات کا نہ ہونا حکومت وقت کی بے حسی اور عوام دشمنی کے ساتھ ساتھ ان کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام مسائل کو فوراً حل کیا جائے۔
Comments are closed.