Khabardar E-News

بلوچستان َخواتین کوانصاف فراہمی کےلیے عورت فاونڈیشن کاپیش رفت

166

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیو ز ) عورت فائونڈیشن اور یونائٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام(یواین ڈی پی )کے زیراہتمام

خواتین کی انصاف تک رسائی کے عنوان سےایڈوائزری گروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی،

جس میں عورت فائونڈیشن کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاﺅالدین خلجی، نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس کی ممبر

پروفیسر فرخندہ اورنگزیب، یواین ڈی پی کی پروجیکٹ آفیسر صادقہ سلطان، زرغونہ بڑیچ، ایس ایچ او وومن

پولیس سٹیشن زرغونہ منظور ترین، محکمہ سوشل ویلفئیر اور وومن ڈویلپمنٹ کے نمائندوں، سینئر صحافی

ایوب ترین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکاء کو علاؤالدین خلجی کی جانب سے عورت فاؤنڈیشن اور اس کے کام سے متعلق بریفنگ دی

گئی۔

انہوں نے بتایاکہ سال 2023کے ماہ جنوری سے اب تک جینڈر ڈیسک کے پاس 223کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

جن میں 116کوقانونی معاونت اور کونسلنگ فراہم کی گئی جبکہ 106کیسز کو مختلف ڈیپارٹمنٹس کوریفر

کیاگیا

اس کے علاوہ 161لوگوں نے آگاہی فراہم کرنے والے مختلف میٹنگز میں شرکت کی ۔شرکاء سے خطاب کرتے

ہوئے مقررین نے کہاکہ ہرکمیونٹی بلخصوص خوتین کواپنے مسائل کی نشاندہی کی ضرورت ہے

جینڈر ڈیکس اور جینڈر جسٹس کمیٹیوں کے ذریعے ان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی گئی، پولیس، سوشل ویلفیئر اور وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، نادراسمیت دیگر محکموں کی ڈومین اور کام سے متعلق ہر ایک کو آگاہی کی ضرورت ہے ،

آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین مختلف امور کے دوران مشکلات کاسامنا کرتی ہے اگر عورتوں کو شعور دی جائے تو وہ معاشرے کی بہتری کیلئے بہت کام کرسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ خواتین کو اعتبار دینے کی ضرورت ہے،

صحت، تعلیم، پانی، شناختی کارڈ اور خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے خواتین کوبڑے پیمانے پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کو انصاف تک آسان رسائی میسر آسکیں۔

Comments are closed.