Khabardar E-News

سبی :گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے کوئٹہ آنے والوں کی گاڑی کو حادثہ 18 زخمی

16

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( محمد بلال سے ) سبی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، سنی شوران سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے

کے لیے کوئٹہ جانے والے مسافروں کی تیز رفتار ڈاٹسن گاڑی دربی کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے

الٹ گئی

گاڑی الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 18 افراد شدید زخمی ہو گئے

اطلاعات کے مطابق سبی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا

قومی شاہراہ پر دربی کے قریب سنی شوران سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کی تیز رفتار ڈاٹسن گاڑی ٹائر

برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے

18 افراد شدید زخمی ہو گئے

زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا

لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا

زخمی ہونے والے افراد میں مراد بی بی، خیر بی بی، حمید شاہ، یار خان، اللہ داد سمیت دیگر شامل ہیں

زخمی ہونے والے افراد سنی شوران کے علاقے ہفت والی سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے کوئٹہ جا

رہے تھے

زخمی ہونے والے افراد میں سے تین افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے

لیویز کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے

Comments are closed.