Khabardar E-News

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز، مزید 34 افراد جاں بحق

296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اس وائرس سے 1101 اموات ہوچکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 987 ہوگئی۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1101 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہوگئی۔ ان میں سے 16 ہزار 653 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 34 ہزار683 زیر علاج ہیں۔

کہاں کتنے مریض

سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 730 ، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک ہزار 457، گلگت بلتستان میں 607 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی۔

سب سے زیادہ اموات

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 34 اموات ہوئیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1101  ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 381 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 340 ، پنجاب میں 324 ، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Comments are closed.