Khabardar E-News

وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی قدوس بزنجو نے استقبال کیا

13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر اب سے تھوڑی دیر قبل کوئیٹہ پہنچ گیۓ

کوئٹہ ائیرپورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی

اور وفاقی وزراء کے علاوہ دیگر ر اعلی حکام نے انکا استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی قدوس بزنجو نے استقبال کیا

بتایاگیا ہے کہ بعض وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئیٹہ پہنچے ہیں

وزیرِ اعظم دورے کے دوران کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور سیکشن ٹو کا سنگِ

بنیاد رکھیں گے.

تاکہ کراچی-کوئٹہ-چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیرِ نو اور اسے دو رویہ کرنے

سے بلوچستان کے اہم شہروں کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی.

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان

خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے.

وزیرِ اعظم بلوچستان میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے ذیادہ میں فروخت اور فراہمی کے فقدان

کی شکایت پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.

اس موقع پر وزیرِ اعظم بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے.

Comments are closed.