Khabardar E-News

ماسکو حملہ میں 93 افراد جان بحق 145 زخمی ،11 افرار زیرحراست

201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

روس ( خبردارڈیسک ) روس کے مرکز ی شہر ماسکو دہشتگرد حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک، 145

زخمی ہوگئے

خبر ایجنسی کے مطابق 60 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

بتایا گیا ہے کہ کراکس سٹی ہال میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور بم دھماکے ہوے دھماکے سے ہال کی چھت

گر گئی، عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،

خبر ایجنسی کے مطابق عمارت کے ملبے سے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا،اور امدادی کارروایاں

تیزی سے جاری ہیں

بتایا گیا ہے کہ تینوں حملہ آور حملے کے بعد فرار ہوگئے، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد ماسکو میں تمام

عوامی تقریبات منسوخ کردی گئیں،

روسی حکام نے حملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دے دیا، تاہم ابھی تک ماسکو حملے میں یوکرین کے

ملوث ہونے کے شواہد نہیں ہیں،

مشیر امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی کے مطابق امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں

کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کیا تھا،

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو مجمعے میں جانے سے گریز

کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں

تاہم ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دہشتگردی کا کوئی خدشہ تھا تو امریکہ کی جانب سے

شواہد دیے جائیں

دوسری جانب اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی واقعے کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ واقعے

سے متعلق تحقیقات میں روس سے تعاون اور حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

آخری اطلاع کے مطابق داعش نے ماسکو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، اور دو افراد گرفتار ہوچکے ہیں

Comments are closed.