Khabardar E-News

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا

84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم پاکستان ملی جوش جزبے کے ساتھ منائی

جارہی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں پرچم کشائی کے تقریبات منعقد ہوے جبکہ

گورنرہاوس کوئٹہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے

جس میں قائمقام گورنر کیپٹن عبد الخالق زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں

ایوارڈز اور تمغے تقسیم کریں گے

خضدار میں یوم پاکستان کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی قلات و دیگر آفیسران کے ساتھ کے

سامنے پرچم کشاٸی کی جس میں لیویز و پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

اس کے علاوہ یوم پاکستان کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جس مین بڑی تعداد میں

آفیسران و دیگر شہریوں نے شرکت کی واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت بلوچ نے کی

جبکہ واک اور پرچم کشائی میں شہر قبائلی و سیاسی عمائدین سول سوسائٹی ہندو پنچائیت کے رہنماؤں طلباء

تنظیموں اور ضلعی آفیسر ان نے بڑی تعداد میں شرکت کیں

صحبت پور مین ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے دفتر میں پرچم کشاٸی کی جس میں ضلعی افسران،اساتذہ ،طلباء

شہری اتحاد اور شریک ہوٸے

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

سے سکولوں کے طلباء نے تقاریر کیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہےوطن کی ترقی کے لیے قوم متحد ہے

قلات میں بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دیگر آفیسران کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسل ہال

کے سامنے پرچم کشاٸی کی۔ جس میں لیویز و پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر قلات انتظامیہ کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں آفیسران و

دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمدبلوچ نے کی

Comments are closed.