Khabardar E-News

کوئٹہ : بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز 2022 کا شاندار انعقاد

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز 2022 کا شاندار انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا

جس میں بلوچستان کے ابھرتے ہوئے نوجوانوں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے

تقریب کے مہمانان گرامی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر کھیل و ثقافت اور کور کمانڈر کوئٹہ شامل تھے

اس کے علاوہ ارکان اسمبلی، حکومتی عہدے داران ، سول اور ملٹری آفیسرز ، اساتذہ کرام ، طلبا و طالبات،

سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد نے شرکت کی

تقریب میں 48 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا

ایکسیلنس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے

تقریب میں بلوچستان کے شاندار ماضی ، محنت اور کامیابیوں سے عبارت حال اور روشن مستقبل کی عکاسی

کرتی ہوئی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی

اس موقع پر بلوچستان کی ثقافت کے خوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہ کیا گیا

اور معروف گلوکار عارف بلوچ اور شاہ جہان داؤدی کی شاندار پرفارمینس سے شائقین کے دل جیت لیے

جبکہ میزبانی کے فرائض نورالحسن ، شفا یوسفزئی ، ماریہ خان اور کاشف بلوچ سر انجام دے رہے تھے

اس موقع پر گل بہار بلوچ اور ساتھیوں نے شاندار بلوچی رقص پیش کیا

ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمینس پروگرام کا حصہ تھا

سالانہ ایکسیلنس ایوارڈز بلوچستان کے لوگوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اور پذیرائی کا مظہر ہیں

یاد رہے کہ بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز کا آغاز 2016 میں ہوا

جس میں ہر سال 23 مارچ کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے

والے افراد میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں

بقول شاعر کے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی

Comments are closed.