انقرہ: ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلےکی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئےہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.