بولان ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع بھاگ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے شہری خوس وہراس میں مبتلا ہیں
آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہر کا امن تباہ کر دیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی
اتوار کی صبح مین بازار بھاگ میں 6 نامعلوم مسلح افراد نے مسافر ویگن کو لوٹ لیا
جس کے باعث درجنوں مسافر نقدی رقم موبائل فون اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔
ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے مین بازار سے فرار ہو گئے ۔ جس کے نتیجہ میں ایک دکان کو آگ لگنے سے اس
کا سامان جل خاکستر ہوگیا
جبکہ گذشتہ روز بھی موٹر سائیکل چھینا گیا اس سے قبل پولیس تھانہ کے سامنے ویگن کو لوٹ لیا تھا
جو کہ انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے
بھاگ شہرمیں فائرنگ ،دکان میں آگ بھڑک اٹھی ،شہریوں میں خوف وہراس
بھاگ شہر کی عوام نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی نصیرآباد ایس پی بولان سے امن قائم کرنے کا مطالبہ
کیا
اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کےلیے سخت
اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی دھرایا ہے
واضع رہے کہ بھاگ سمیت بلوچستان کے کہی علاقوں میں چوری اور ڈکتی کی واردتوں میں حالیہ دنوں میں
اضافہ ہواہے
چھوٹے بڑے شہروں مِیں موبائل چینھنے کی بھی اطلاعات ہیں
بالخصوص کوئٹہ شہرمیں دن دھاڑے شہرکےمختلف علاقوں اور بازاروں میں چوریاں عام ہیں
مگر ان میں زیادہ ترکیسز ایسے ہوتے ہیں
کہ لوگ رپورٹ نہیں کرتے ہیں اور بعض کیسز میں پولیس کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ ان واقعات کی ایف آی
درج کرنے کی بجاے اطلاعی رپورٹ دی جاے
اس سلسلے میں کوئٹہ اور صوبے کے دیگر حصوں میں نہ صرف کہی بار احتجاج ہوے ہیں
بلکہ صوبائی حکومت اور پولیس کے اعلی حکام سے بار بار مطالبہ کیا گیا ہے
کہ چوری اور دکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں
Comments are closed.