Khabardar E-News

لاہور سمیت تمام ایئرپورٹس پر پراسرار ’کرونا وائرس‘ سے بچاو کے حوالے سے اقدامات

203

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تمام ایئرپورٹس پر چین سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن کی جائے گی- فوٹو: ایکسپریس

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کاونٹر  قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر پراسرار کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، اس سلسلے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خصوصی کاونٹر بھی بنا دیا گیا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر قائم خصوصی کاونٹر پر سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت  کا عملہ تعینات ہے جو چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا چیک اپ کررہا ہے جب کہ دیگر ممالک کی چین سے ہوتے ہوئے  پاکستان آنے والی  پروازوں کے مسافروں کا معائنہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے چین میں پراسرار وائرس کی وجہ سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.