Khabardar E-News

چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار ہیں، (ن) لیگ

198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے کے بحران کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دے دیا ہے۔

ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول کر رہے ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں، عمران خان نے چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی اور پھر کہتے ہیں میں کرپٹ نہیں ہوں، عمران خان نے جب سے اِن دونوں کے ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

Comments are closed.