Khabardar E-News

جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے،شاہ محمود قریشی

227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے،شاہ محمود قریشی    

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یاجنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پرآمادگی کا اظہار کی، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments are closed.