Khabardar E-News

بھارتی اداکار کی خواہش پر مہوش حیات کا رد عمل سامنے آگیا

224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فوٹو: بشکریہ مہوش حیات انسٹاگرام

بھارت کے مقبول گلوکار گِپی گریوال کی مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر اداکارہ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال دو دن کے لیے پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب پر حاضری دی تھی۔

گزشتہ روز گِپی گریوال سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ’اگر آپ کو کسی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کون سی اداکارہ ہوگی جس کے ساتھ آپ کام کریں گے؟‘۔

اس سوال کے جواب میں بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’میں تمام پاکستانی فلمیں دیکھتا ہوں، پاکستانی فلمیں کافی اچھا بزنس بھی کر رہی ہیں، ایک پاکستانی فلم دیکھی میں پنجاب نہیں جاؤں گی، اس میں نے مہوش حیات کو دیکھا، ان کا کام بہت اچھا لگا‘۔

گِپی گریوال نے مزید کہا کہ اس لیے میں یہی چاہوں گا میں ان کے ساتھ کام کروں۔

مہوش حیات کا رد عمل

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار کی خواہش پر جواب دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان آنے پر خوش آمدید، آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کے آپ پاکستانی فلموں اور یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ہیں‘۔

Comments are closed.