Khabardar E-News

شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر سہواگ کی بولتی بند کردی

214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہناہے کہ وریندر سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ ان کے پاس پیسے ہیں۔

سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ شعیب اختر کا بھارت میں مفاد ہے ، اس لیے وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کیسے بول سکتے ہیں۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے تو اس وقت تو زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے دوستی ہے، شعیب کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرے کیونکہ ان کا یہاں مالی مفاد ہے۔

اس حوالے سے شعیب اختر  نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے بھارت نہیں ،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ ان کے پاس پیسے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹر اور تبصرہ نگار رمیز راجہ بھی کرتے ہیں ،تو صرف ان پر تنقید کیوں؟

خیال رہے کہ وریندر سہواگ اس سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بولر رانا نوید الحسن سے متعلق بھی اس قسم کے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔

Comments are closed.