کوئٹہ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ کرپشن صاف کرنے کے لیے 15 مہینے ناکافی ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے، یہاں سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاگوادر سے آغاز ہوچکا ہے،گوادرمیں 40 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیےگئے ہیں اور یہاں پاکستان کا تیسرا بڑا ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے، 17 ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائن پربھی کام جاری ہے۔
پاکستان میں کرپشن میں اضافے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر رد عمل میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا اب تک کرپشن کے حوالے سے کوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن صاف کرنے کے لیے 15 مہینے ناکافی ہیں، حکومت کرپشن زدہ نظام اورکرپشن سے فائدہ اٹھانے والوں کو شکست دے گی۔
Comments are closed.