کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کوصوبے کے وسائل سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن بلوچستان اسمبلی کا ہنگائی اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائے اورصوبے کو اس کے اپنے وسائل سے محروم رکھے جانے کیخلاف مشترکہ قرار داد ایوان سے منظور کراکے اس پر عملدرآمد کرائیں۔بدھ کے روز اپنے جاری بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی گیس کے جن ذخائرنے گزشتہ پچاس سال سے ملک کی صنعتوں کو آباد کئے رکھا آج صوبے کے لوگوں کو شدید سردی میں اپنی زندگیاں بچانے کی خاطر چولہا جلانے کیلئے بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ صوبوں کوانکے وسائل پر اختیار دیا جائے تاکہ ان وسائل سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ اگر بلوچستان میں واقعی حکومت اپنا وجود رکھتی ہے تواپوزیشن کیساتھ ملکر بلوچستان اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرکے بلوچستان کے لوگوں کو وسائل سے محروم رکھے جانے کیخلاف مشترکہ قرار داد اسمبلی سے منظور کراکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بناکروفاق کو پابند کرے کہ وہ صوبے کے وسائل سے لوگوں کو محروم رکھنے کی آئینی خلاف ورزی کا تداک کرتے ہوے آئین کے آرٹیکل 58 اے پر عمل کرے، تاکہ صوبے کے لوگوں کو انکے اپنے وسائل سے سہولیات میسر آسکیں اور انکی مشکلات و مسائل میں کمی ہو۔
Prev Post
Comments are closed.