تفتان(نامہ نگار) ایرانی حکام نے 39 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا ڈیپورٹیز کو پاک ایران تفتان بارڈر راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں سے 28 کا تعلق پنجاب، 6 کا خیبر پختونخواہ، 1 کا آزاد کشمیر ، 1 کا تعلق بلوچستان اور 3 افراد کا تعلق سندھ سے ہیں۔ راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی کیمطابق 3 افراد کو مستند پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔
تمام گرفتار افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بارڈر پر ہی کرونا ٹیسٹ کیئے جو کلیئر قرار پائے۔ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا کے حوالے کردیا گیا۔
Comments are closed.