کوئٹہ ( خبردار اسپورٹس ) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ایاز خان، جنرل سیکرٹری جان عالم اور غلام سخی ہزارہ کی قیادت میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،
اس موقع پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جان عالم نے عبدالخالق ہزارہ کو ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کے بارے میں بتایا کہ ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلو ڈرم کا کام روک دیا گیا ہے،
یہ ہمارے لئے ایک شدید پریشانی ہے اوربلوچستان بھر کے کھلاڑی اس وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیوں اس اسٹیڈیم کے کام کو ادھورہ چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے کھلاڑی سائیکلنگ کے کھیل میں بہت آگے ہیں،اس لئے ہماری درخواست ہے کہ اس ویلو ڈرم کی فوری طور پر دوبارہ تعمیر شروع کی جائے اور کام کو معیاری اور پائیدار بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں،
بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کھیل سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی ہر سال ملک کے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کرتے ہوئے بلوچستان کا نام روشن کرتے رہے ہیں، اور ابھی حال ہی میں ٹور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کی بلوچستان کی ٹیم ونر رہی، اوران مقابلوں میں ہم ہر سال ہم اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیتے ہیں، اس لئے بلوچستان سپورٹس بورڈ ہمارے ساتھ بھر پور معاونت اور مدد فراہم کرے،
اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اطمنان اور خوش کا اظہار کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا، اور امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان سائیکلنگ صحیح طور پر بلوچستان کی نمائندگی کر رہی ہے اوربلوچستان کا نام روشن کر رہی ہے،
سائیکلنگ کے کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں، یہ سب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان سائیکلنگ کے کھیل میں ملک بھر میں بہت آگے ہے اور یہ بات میرے لئے باعث فخر ہے اور باعث خوشی ہے کہ ہماری سائیکلنگ کی ٹیم ٹیلنٹ اور صلاحیت سے بھر پور ہے، مجھے آپ کی کارکردگی اور مقابلوں میں شرکت کی رپورٹ ملتی رہتی ہے،
سائیکلنگ ایک بہترین کھیل ہے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ہم کھیلوں کے فروغ میں سنجیدہ ہیں اور آنے والے دنوں آپ دیکھیں گے کہ ہم صوبے میں کھیلوں کے لئے خصوصا سائیکلنگ کے کھیل کے لئے اہم اقدامات کریں گے اور بے شمار مواقع فراہم کریں گے اور سائیکلنگ کے عہدیداراور کھلاڑی اب دیکھیں گے کہ ہم ان کے لئے بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں، مجھے بلوچستان کی سائیکلنگ ٹیم پر فخر ہے۔
Comments are closed.