Khabardar E-News

پشین ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق اور لواحقین کا احتجاج

119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین ( نامہ نگار) پشین میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے
پشین لیویز کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور قاسم خان کی لاش کلی ملک کٹا سے برآمد ہوئی ہے –
جس پر لواحقین نے ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ ہلاکت کیخلاف پشین یارو شاہراہ بند کرکے احتجاج شروع کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جاے
لواحقین کے مطابق علاقہ مکین اس وقت تک لاش کے ہمراہ احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاے گا-
دوسری جانب پشین انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے تکہ احتجاج کو ختم کرکے پشین یارو سڑک کو ٹرئفک کے لیے بحال کیا جاسکے –

Comments are closed.