سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علماءاسلام کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں،صوبائی وزیرداخلہ
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ہمیشہ تشویشناک رکھتی ہے اور دشمن حالات کو خراب کرنے کا موقع ڈھونتا ہے،احتجاج کرناتمام سیاسی جماعتوں کاجمہوری حق ہے
کوئٹہ(آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علماءاسلام کو آزادی مارچ کی اجازت نہیں دیں گے اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں حکومت بلوچستان نے اعلیٰ سطحی اجلاس دو دن بعد بلا لیا گیا احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن یہ جلسوں کا وقت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ہمیشہ تشویشناک رکھتی ہے اور دشمن حالات کو خراب کرنے کا موقع ڈھونتا ہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جے یو آئی کو آزاد مارچ کی اجازت نہیں ہوگی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد اجتماعات کو نشانہ بنا سکتے ہیں دشمن موقع کی تلاش میں رہتا آزادی مارچ کی صورت میں موقع نہیں دینا چاہتے احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کے دوران کسی ممکن دہشت گردی کے حملہ انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان حکومت آئندہ دو دن میں اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرے گی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا
Comments are closed.