فنڈز ریلیز ہوتے ہی سردار محمد صالح بھوتانی اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،رکن صوبائی اسمبلی کے فنڈزسے حب میں مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے
حب شہر میں صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کے فنڈ ز سے گرلز انٹر کالج بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے،ایکسین سی اینڈڈبلیو
حب(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی نے لسبیلہ میں تعلیمی ترقی کے اہم منصوبے کی منظوری کروائی ہے 100 ملین کی لاگت سے صنعتی شہر میں گرلز ڈگری کالج تعمیرکیا جائیگا ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو محمد نواز نے بتایا کہ حب شہر میں صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کے فنڈ ز سے گرلز انٹر کالج بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری یے ایگِزیکٹیو انجینئرسی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ سیکشن محمد نواز نے پیر کے روز کالج کے تعمیراتی کا معائنہ کیا،اس،موقع پر انہوں نے بتایا کہ گرلز انٹر کالج کی بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے دوران دس ملین فنڈذ کی منظوری ہو ء ہے منصوبے کا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کے کوششوں سے حکومت بلوچستان نے انٹرگرلز کالج کی اپ گریشن اور 100 ملین کی لاگت سے گرلز ڈگری کالج بلڈنگ قیام کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے فنڈز ریلیز ہوتے ہی سردار محمد صالح بھوتانی اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،، واضح رہے کہ صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے لسبیلہ میں حب بائی پاس پراجیکٹ سمیت عوامی فلاح بہبود کے اجتماعی نوعیت کے بیشمار منصوبوں پر عملدرآمد کروایا ہیاور سردار محمد صالح بھوتانی کی کاوشوں سے اور ایم پی اے فنڈز سے حب ٹائون میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور گلیوں کی بلیک ٹاپنگ کے منصوبوں پر کام جاری ہے
Comments are closed.