Khabardar E-News

حکومت کے خاتمہ تک دھرناجاری رکھیں گے،مولاناعبدالواسع

150

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خلائی مخلوق والے ہمارے بھائی ہیں ان کی دل سے قدرکرتے ہیں
اورماڑہ(بیورورپورٹ) عوام کو بھوکا مارنے والی عمران خان کی حکومت ختم ہوگی تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا ، بصور ت دیگر حکومت اسلام آبادکے آزادی ملین مارچ کیلئے تیار رہے ، ہمارے دھرنے میں جمعیت کے علاوہ دیگر غیور سیاسی قوتیں بھی ہمارے شانہ بشانہ ہونگی، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع نے اورماڑہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو یہودی لابی نے ہم پر مسلط کرکے ، مہنگائی کا لامتناہی طوفان کھڑا کردیا ہے ، جسکی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اگر ڈیڈ لائن سے قبل ہی حکومت کی بساط لپیٹ دی گئی تو ٹھیک ہے ، بصورت دیگر ہم ہر حال میں دھرنا دینگے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے خلائی مخلوق کے حوالے سے کہا کہ وہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور انکی قدر ہم دل و جان سے کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام گوادر مولانا عبدالحمید انقلابی ، ضلعی و صوبائی رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا محمد امین قاسمی ، امیر جمعیت علماء اسلام اورماڑہ مولوی محمد قاسم بلوچ،سالار جمعیت علماء اسلام بلوچستان مولانا رحمت اﷲ ، مولانا شاہ محمود ایم پی اے، وڈیرہ عبدالخالق سابق ایم پی اے، صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان مولانا عبدالحق ، مولانا عبدالواحد واشک، میریونس زہری ایم پی اے، مولانا کمال الدین ایم این اے، صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان مولانا خالد ولید سیفی، مشہور و معروف بلوچ نعت خوان کفایت اﷲ کیفی،مولانا سرور نور، آغا محمود شاہ، حاجی محمد نواز کاکڑ ، سردار عیسیٰ خان ناصر قبائلی رہنما، حاجی صدور خان ، مولانا محمد سرور ندین نائب امیر جمعیت بلوچستان، سردار اصغر خان ترین ایم پی اے پشین،محمد بلوچ ، محمد امین ، جلیل احمد، حافظ حبیب الرحمٰن ، مولانا شاہ فیصل ، سابق امیر جمعیت علماء اسلام اورماڑہ مولانا محمد یونس خالص سمالانی اور کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ جمعیت کا قافلہ گوادر سے اوتھل کی جانب رواں دواں تھا ، ناشتے کیلئے مدرسہ دارالتوحید اورماڑہ میں اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر مولانا کفایت اﷲ کیفی نے عمران حکومت پر عمران حکومت بیڑہ غرق کت ، گاکر حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔

Comments are closed.