Khabardar E-News

بلوچستان مختلف اقوام کاگلدستہ ہے ،وزیر اعلیٰ جام کمال

232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں
کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ھے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے عالمی پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں اور اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعرائ،ادیب،م¶رخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے صوبے کے پشتو ادب کے تاریخی اعتبار سے نمایاں نام اور روشن ستارے عبدالعلی اخوندزادہ،عبدالسلام عشیزءاور پیر محمد کاکڑ جبکہ موجودہ دور کے پشتو ادب کے نامور ادبی نام عابد شاہ عابد اورعمرگل عسکر نے بھی اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہے۔ آج کے نوجوان کو ان تمام تعمیری پہلو¶ں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو۔پشتون کلچر کو روایتی علاقائی رقص(اتن )،کھانے اور پہناوے کا انداز منفرد بناتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پشتونولی کو مصنفین نے اپنی کتب میں نمایاں جگہ دی ہے جس کا مقصد رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینا ہے۔آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے اور تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے

Comments are closed.