پاکستان بہت جلد معاشی بحرانوں سے نکل جائیگا،وفاقی وزیر برائے دفاع
پشاور(آن لائن) وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو دنیا کے نقشے پر مضبوط اور باوقار ملک بنا نا ہے، پاکستان بہت جلد معاشی بحرانوں سے نکلے گا ہم نے معیشت کو صحیح خطوط پر ڈال دیا ہے، ہمیں معلوم ہے کے قرضوں سے ملک نہیں چلتے ، بیرونی ملک مقیم پاکستانی حکومت کا ساتھ دیں حالات بہت جلد ٹھیک ہوں گے ،اپوزیشن بے پرکیا ں اڑارہی ہے وہ کس منہ سے حکومت کیخلاف باتیں کررہی ہے ،سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑیں اور ملک کو اس نہج تک پہنچایا، ہماری حکومت کا محور غریب عوام ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ملک کے وسائل غریب عوام پر خرچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ باشعور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہاک ملک سے مہنگائی بے روزگاری کے بادل بہت جلد ختم ہونے والے ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے ساتھ ہیں ،ان کی اخلاقی،سیاسی اورصفارتی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر یوں کو ان کا حق نہیں ملتا، وزیر اعظم عمران خان بھارت کا اصل چہرہ جنرل اسمبلی میں بے نقاب کریں گے ۔وہ نوشہرہ کلاں میں پی ٹی ائی نوشہرہ سٹی کے صدر انور حقانی کی جانب سے استقبالیے اور ضوانی خیل میں میاں غلام عباس مرحوم کے بیٹوں تاج ولی خان پراچہ اور راج ولی خان پراچہ حمزہ رحمان اور ان کے پورے خاندان اور ساتھیوں کی اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیتی جلسے اور سابق کونسلر شفیق خان کے اعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الد ین کاکا خیل، سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک، محمد ریاض خان ایڈوکیٹ،کبیر خان ایڈوکیٹ سابق ضلع کونسلرانور حقانی، سابق ضلعی کونسلرقاضی واجد الحق،سجاد پراچہ،اعجاز حسین پراچہ اور غلام احمد پراچہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی اور پارٹی میں ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا
Comments are closed.