پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے تاہم طریقہ کار الگ ہے ،میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ( ف )پاکستان کے سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پر امن آزادی مارچ کے قافلے کوروکنے یاکوئی اروروکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر ملک کو جام کردیں گے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 16اکتوبر کے بعد پر امن آزادی مارچ ہر صورت اسلام آباد کی طرف روانہ ہوجائے گا جو ڈی چوک میں دھرنے کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔جو سلیکٹڈ پرائم منسٹر کے استعفے، اسمبلیوں کی تحلیل اور عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان تک جاری رہے گا۔ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے تاہم طریقہ کار الگ ہے پی پی قیادت اسلام آباد سے باہر ملک بھر میں جے یوآئی ف کے مؤقف کی سپورٹ کرے گی۔ مسلم لیگ ن 30ستمبر کو مرکزی کونسل کے اجلاس میں میاں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں آزادی مارچ میں شمولیت کا طریقہ کار بتائے گی۔ اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے معاملہ کی حساسیت کو نہ سمجھا تو پھر پاکستانی قوم کبھی ان سیاسی جماعتوں کو معاف نہیں کرے گی۔جے یوآئی آزادی مارچ کرے گی مگر لاک ڈاؤن نہیں کرے گی۔ دوکانوں،سڑکوں، ٹریفک کو متأثر نہیں کریں گے۔ گزشتہ پندرہ ملین مارچ ہماری امن پسندی کی دلیل ہیں۔۔ اگر ملک میں نئے انتخابات نہ کروائے گئے تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا۔ جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ ملک کو آئی ایم ایف، امریکہ، عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی ، معیشت، ورلڈ بنک، تعلیم، خارجہ، داخلہ پالیسی پر غیروں کی غلامی سے آزادی کا مارچ ہے ان خیالات اظہار انہوں نے آزادی مار چ انتظامات ک سلسلہ میں فیصل اباد میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ ملک میں بائیس لاکھ لوگ بے روز گار ہوچکے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ڈیڑھ سال مہلت دی مگر نالائق وناہل حکومت نے ملکی حالات بہتر کرنے کی بجائے بدتر کردئیے
Next Post
Comments are closed.