Khabardar E-News

اسلا م آباد کالا ک ڈائون کوئی آسان کام نہیں،شیخ رشیداحمد

307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گی،
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے امید کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت نہیں کریں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو مبارک باد پہلے ہی دے چکا ہوں کہ وہ بہتر فیصلہ کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ ضرور کریں، اس کیساتھ کشمیر کا لفظ لگائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے جو آئین بنایا دنیا کی کوئی طاقت اسے بدل نہیں سکتی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 136 دن دھرنا دیا، لاک ڈاؤن کوئی آسان کام نہیں، امیدہے کہ مولانا فضل الرحمان ایسا نہیں کریں گے۔وزیر ریلوے کے مطابق کشمیر کی جدوجہد کی مکمل حمایت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ، ساری کشمیری قیادت جیلوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا پاکستان کو ختم کرناہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پر اعتبارنہیں کیا جاسکتا تاہم چین کی دوستی پریقین ہے

Comments are closed.