ہمارے وسائل کوگزشتہ 72سالوں سے بے دریغ طریقے سے لوٹاگیاہے
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ متحد ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہمارے وسائل کو 72سال سے بے دریغ طریقے سے لوٹا گیا اب ہمیں اپنی خوشحالی اور حقوق کی جدوجہد کرنی ہے چاپلوسی کرنے والو ں کا راستہ اتفاق اور اتحاد سے روکا جائے گا مفاد پرستی کی سیاست ناکام اور وطن پرستی کی سیاست کامیاب ہے ۔ یہ بات بی این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،سردارنصیراحمد موسیانی،امان اللہ زہری کے فرزند نوابزادہ شہریار زہری ،بی ایس او کے چیئرمین نذیر بلوچ و دیگر نے اتوار کو ہاکی گراونڈ میں نوابزادہ امان اللہ زہری ،انکے نواسے اور ساتھیوں کے قتل کے خلاف احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ عوام نے آج ثابت کردیا ہے کہ بی این پی ناقابل شکست ہے کوئی بھی شہادت، طوفان ،زیادتی ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی ناقابل شکست ہے ہم بلوچستان کے طول و عرض میں پھیل چکے ہیں کیڑے مکوڑوں کی سیاست ہمارے سامنے نہیں چل پائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فکر و خیال ہے دنیا میں ہمیشہ بہادری زندہ رہتی ہے بی این پی کے ابتک 112کارکن اور قائدین شہید ہوچکے ہیں ہم نے بلو چستان کے حقوق کی جدوجہد کے لئے چالیس سال جدوجہد کی ہے ان چھوٹی موٹی تکالیف سے ہمیں فرق نہیں پڑتا ہم نے وطن کی عزت بچائی ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکڑٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ نواب امان اللہ زہری نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جدوجہد کی بی این پی کے شہدا نے بلوچستان کی سرزمین کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہم ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے انتظامیہ اور حکومت نوابزادہ امان اللہ زہری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ متحد ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں جعلی قوتوں کو سمجھ جانا چاہئے کہ بلوچستان کے لوگوں کو گزشتہ 72سال سے دست و گریبان کروا کر انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا البتہ ہمارے و سائل لوٹے گئے بے روزگاری اور غربت بڑھی
Comments are closed.