Khabardar E-News

نیازی کی حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،امیر مقام

237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت نیب کے ذریعے ملک میں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے
صوابی( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ( ن) صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر و سابق مشیر برائے وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم نیازی کی حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا بھارتی وزیر اعظم کو متحدہ عرب امارات میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا حالانکہ عمران نیازی کو بہترین ڈرائیور بننے کا ایوارڈ ینا چاہئے تھا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی میں ایک بڑے ورکر ز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا جس سے صوبائی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ضلعی صدر شیرا ز خان، صوبائی سینئر نائب صدر افتخار احمد خان ، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان ، شیراز اکرم باچا، سابق وزیر معراج ہمایون و دیگر رہنما نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے معراج ہمایون نے پی ایم ایل این میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا ۔ انجینئر امیر مقام نے کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نیب کے ذریعے ملک میں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے احتساب برائے انتقام ہے ۔ ایک سال کے دوران نیازی کی حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ نے کے علاوہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا عمران خان اپوزیشن کو چور و ڈاکو کہہ رہے ہیں جب کہ ان کی حکومت میں شامل ان کے وزراء اور پوری حکومت خود کرپشن میں ملوث ہے حکومت چلانا عمران خان کے بس میں نہیں عمران نیازی کو صرف تنقید کرنا اور یو ٹرن لینا آتا ہے ملک و قوم کے بنیادی مسائل حل کرنا نہیں جانتا انہوں نے کہا کہ ہمارا سپہ سالار عمران خان دلیر نہیں انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں پاکستان کے افواج دلیر اور بہادر ہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں ملک و قوم کے مفاد میں کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے انہوں نے کہا کہ عمران کہہ رہے تھے کہ مودی الیکشن جیت گیا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائیگا لیکن ان کا یہ دعوی بلکل غلط ثابت ہو گیا بلکہ وزیر اعظم عمران نیازی نے خود بھارت کو کشمیر تحفے میں دیدیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں یہ کہہ رہے تھے کہ شہباز شریف ڈینگی کا علاج نہیں کر سکتے لیکن اب وزیر اعظم عمران کے پاس ڈینگی کا علاج نہیں ہے

Comments are closed.