Khabardar E-News

بلوچستان میں مگس بانی کرے، شہد نکالیں اور ہزاروں روپے ماہانہ کمائیے

56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کنگری ( رحمت موسی خیل ) بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں مگس بانی کا رجحان بڑھ رہاہے ، ماہرین

کہتے ہیں کہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں سازگار موسمی حالات اور جغرافیے کی بدولت مگس بانی نقدآور

پیشہ کے طور پر اپنایا جارہاہے

بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے مگس بانوں کا کہنا ہے مگس بانی یونین میں 40 ہزار فارم رجسٹرڈ ہیں ایک

فارم سے 5 بندے منسلک ہوتے ہیں

سال میں 3 بار شہد نکالا جاتا ہے اگر سیزن اچھا ہو تو 15 دن میں بھی شہد تیار ہوجاتا ہے

شہد بلوچستان میں پلائی کے درخت سے نکالتے ہیں سندھ میں سورج مکھی خیبر پختوا میں بیر کے درختوں پر

مکھیاں بیٹھتی ہیں تو شہد بنتا ہے سب سے عمدہ شہد بیری کے درخت کا ہوتا ہے جسے باہر کے ممالک میں

فروخت کرکے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے

ایک بار شہد 15 دن میں بھی نکالا جاسکتا ہے مکھیوں کے تعداد اور موسم پہ انحصار کرتا ہے

باغات اور قدرتی جنگلات کی وجہ سے مگس بانی بلوچستان میں ذیادہ کامیاب ہے لیکن بلوچستان کی مقامی

آبادی اس کاروبار سے بلکل بھی منسلک نہیں ہے،،خیبر پختونخوا کے مگس بان ہی بلوچستان کے مختلف

علاقوں میں مگس بانی کرنے آتے ہیں

انکے مطابق مگس بانی کے لیے حکومت بلوچستان کی سرپرستی بہت ضروری ہے

Comments are closed.