Khabardar E-News

بلوچستان : آواران میں دہشت گروں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، میجرشاہد بشیرشہید

31

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( آئی ایس پی آر ) بلوچستان میں آواران کےقریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں

جھڑپ ہوا ہے

جس میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنای

تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

جس کے نتیجے میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوے ہیں

بیان میں ایک بار پھر واضع کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کےتعاون سے بلوچستان کاامن واستحکام

سبوتاژکرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں

کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت

کرتے ہوے دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے

انہوں نے کہا کہ شہید میجر نے بہادری سے دہشت گردو ں کا مقابلہ کرتے ہوۓ جام شہادت نوش کیا

اس دوران شہید میجر کی کمانڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر

بھاگنے پر مجبور کیا۔

بلوچستان : آواران میں دہشت گروں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، میجرشاہد بشیرشہید

وزیراعلئ کے مطابق ہمیں اپنے شہداء اور فورسز پر فخر ہے

کیونکہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام

یقینی بنا رہی ہیں۔

انہوں نے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے دعاکی کہ اللہ تعالئ شہید

کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیراعلئ نے واقعہ کے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی

دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی

فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے واقعے میں میجر شاہد

بشیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر شاہد بشیر نے جرآت سے دہشت گردوں کا مقابلہ

کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

محترمہ بشریٰ رند نے مذید کہا کہ ہمیں صوبے میں امن کے قیام میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر بیٹوں

پر فخر ہے

Comments are closed.