Khabardar E-News

ماہل بلوچ کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام – بابریوسفزئی

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ماہل بلوچ کے ذریعے

بلوچستان میں بہت بڑی دہشتگردی کی کاروائی ہونی تھی جس سے ناکام بنادی گئی

یہ خیالات کا اظہار انہوں نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں نوجوانوں کےا ذہنوں کو تبدیل کر رہی ہیں

جبکہ سی ٹی ڈی کو اطلاعات ملی تھی کچھ عناصر نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں جس پر 17 فروری کو ما ہل

بلوچ کو خودکش جیکٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا

انہوں نے بتایا یوسف بلوچ نامی شخص نے ماہل بلوچ کو ورغلایا جو ماہل بلوچ کی نند کا شوہر ہے،

اور انکی نند پری گل فنڈ اکٹھے کرتی ہے،

انہوں نے مذید کہا کہ ماہل بلوچ بچوں کو مارنے کی دھمکی دے کر کالعدم تنظیم میں شاملکیا گیا

اور اس کے ذریعے بلوچستان میں ںہت بڑی دہشتگردی کی کاروائی ہونی تھی

بقول انکے ماہل بلوچ خودکش جیکٹ کسی اور کو دینے جارہی تھیاور شربت گل نامی شخص نے ماہل بلوچ کو

خودکش جیکٹ دیا تھا

آئی جی سی ٹی دی اعتزاز گورایا نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہم زبردستی بیان لیں گے تو عدالت میں حقائق

سامنے آجائیں گی

تاہم ماہل بلوچ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں دہشتگردوں سے تعاقب کرکے انہیں سہولت کاروں سمیت

گرفتار کیا جاے گا

Comments are closed.