Khabardar E-News

ایران میں کورونا وائرس کا شکار مزید 2 افراد ہلاک

218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران: کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے جب کہ مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے ایران میں بھی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے، قم میں اس وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ان واقعات کے بعد قم میں تمام تر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت کی ترجمان مینو مہریز نے تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایران کے تمام شہروں میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اٹھارہ افراد میں اس وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے ایران سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صحت کے حوالے سے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جاسکیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے غیر ملکی افراد جو ایران گئے ہوں تو ان افراد پر مرض کی انکیوبیشن کی مدت 14دن سے قبل مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

Comments are closed.