Khabardar E-News

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

52

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: ‏صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

Comments are closed.