Khabardar E-News

حکومت حمزہ اور مریم کے باہرجانے پر راضی ہوجائے تو یہ آج دوڑ لگا دیں گے، فواد چوہدری

69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.