Khabardar E-News

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام لائیں گے، آرمی چیف

119

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نذرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.