لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک بھر میں عوام آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے وزرا بھی مہنگائی کے خلاف بات کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں عوام کا سامنا کیسے کریں، وزیراعظم کہتے ہیں مجھے معلوم ہے چینی بحران کے پیچھے کون ہے اور کہتے ہیں ایکشن لیں گے لیکن قوم کہتی وہ ایکشن کب ہو گا، ایکشن شہبازشریف اور نوازشریف پر ہونا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا اور ابھی مہنگائی کی شروعات ہوئی ہے، آج تک کسی حکومتی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی، جن کے خلاف ایکشن ہونا تھا وہ خان صاحب کے اردگرد بیٹھے ہیں جب کہ گورنر اسٹیٹ ہماری ایکسپورٹس کا سوڈان ایتھوپیا سے موازنہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.