Khabardar E-News

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں برفباری اور لوگوں میں خوشی

131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کہی علاقوں میں بارش کے بعد برفباری شروع ہوئی ہے جس

کے باعث کوئٹہ کے اطراف میں برفباری سے پہاڑوں پر سفید چادر اڑلی ہے

کوِئٹہ شہرمیں برفباری شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت منفی چار ہوگی جس

کے باعث گیس پریشر کم ہوا ہے بارش کی بعد برفباری شروع ہوتے ہی شہر کے بعض علاقو ں میں بجلی

بنداور انکھ مچولی جاری ہے

بارش اور برفباری پر شہرہوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب شہریوں کو

غیرضروری سفر نہ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

تاہم سردی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی متاثر اور کوئٹہ شہر کے مرکزی حصے کے ساتھ

اطراف میں بھی زیادہ تردکانیں اور کاروباری مراکز بتاخیرسے کھلی جبکہ سڑکوں پرٹرئفک معمول سے

قدرے کم ہے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں برفباری

زیارت سے نامہ   نگار فرحت کاکڑ کے مطابق سنجاوی زیات ڈومیارہ روڈ برفباری کی وجہ سے بند ہے

ٹریفک کیلئے بند کردیا کیاگیا ہے، لہذا عوام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئ ہے

ڈپٹی کمشنر زیارت، حبیب نصیر نے خبردار نیوز کو بتایا ہے کہ کوتل سڑی اور پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر

شدید برفباری شروع ہے، شدید برفباری کی وجہ سے زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ کو ہر قسم

ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم ضلعی انتظامیہ زیارت اور لیویزفورس نے PDMA  بھاری مشینری کی مدد سے سنو کلیئرنس آپریشن

شروع کر دیا ہے۔

مسافر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،

کیونکہ زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا

جبکہ زیارت کوئٹہ مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل بحال ہے

اسلام آباد: مری برفباری ، 22 افراد جان بحق ، امدادکے لیے پاک آرمی کی آمد

دوسری جانب رات کو زیارت سنجاوی پر روڈ کوتل کے مقام پر روڈ پر 8 ٹرک پھنس گئے جن میں 15 افراد

شدید برف باری کے باعث پھنس گئے تھے ۔

ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ زیارت نے تمام پھنسے افراد کوباحفاظت ریسکیو کرکے سرکاری ریسٹ

ہاوس منتقل کردیا،

ڈی سی زیارت کے مطابق موسم کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے

نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہے،

قلات۔ شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری برفباری شروع ہوگئی

محکمہ موسمیات قلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں 4 سینٹی میٹر برف باری تیس ملی میٹر بارش اور کم

سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام ہر بوئی میں دو فٹ

سے زیادہ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے

Comments are closed.