Khabardar E-News

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا محکمہ اطلاعات کو14 کروڑ فنڈز جاری

181

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے محکمہ اطلاعات بلوچستان کو فنڈز جاری کردئیے،
ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق فنڈز اخبارات و جرائد کے اشتہارات کے بلوں کی ادائیگی کیلئے جاری کیے گئے،
اخبارات و جرائد کو اشتہارات کی ادائیگی کی مد میں 14کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں
واضع رہے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے اخباری صنعت کو درپیش مالی مسائل کی خبر کا نوٹس لیا تھا جس پر محکمہ خزانہ نے منگل کے روز یہ اقدام اٹھایا ہے جس سے میڈیا مالکان اور صحافی برادری نے خوب سراہا ہے کیونکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ریجنل اخبارات اور رسائل اپنے سینکڑوں کارکنوں کو تنخواہوں کی مد میں کہی ماہ سے ادائیگی نہیں کرسکے تھے –

Comments are closed.