کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کوئٹہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 302 کے نام سے مشہور گینگ کے 8 ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئیں موٹر سائیکلیں موبائل فونز، پستول اور 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی۔
قائدہ آباد تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی قائد آباد ارتضیٰ کمیل نے بتایا کہ قائد آباد اور پشتون آباد کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی
پولیس ٹیم نے مہارت کے ساتھ تحقیقات کا عمل بڑھاتے ہوئے 3 مختلف کارروائیوں میں ملوث 302 کے نام سے مشہور گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئیں 6 موٹر سائیکلیں 17 موبائل فونز اور ملزمان سے کاسی روڈ واقعہ کپڑے دکان سے ڈکیتی کے دوران لوٹے گئے 20 لاکھ 46 ہزار 9 سو روپے برآمد کیے
جبکہ ملزمان نے تھانہ پشتون آباد میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردت میں درج قتل کے مقدمہ کا بھی انکشاف کیا ملزمان سے قتل میں استمعال ہونیوالی پستول بھی برآمد کی گئی ہے
ایس پی ارتضیٰ کمیل نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے دس روز کے اندر گینگ کےملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے
Comments are closed.