کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ پولیس نے درج کیا ہے
پولیس زرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر نجی ہاوسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیات برآمد کی ہیں برآمد شدہ منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں،
پولیس نے بتایا کہ عدالت نے ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان ہدایت اللہ خلجی اور خلیل خلجی کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات برآمد کرلی، برآمد منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں، ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق ملزم ہدایت خلجی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتا اور نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناکر وڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کرکے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا
واضح رہے کہ ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کا بھائی نوجوان لڑکیوں کی شرمناک ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا الزام پہلے ہی گرفتار ہیں۔
یاد رہے کہ ویڈیو اسکینڈل کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کا بھی شدید رد عمل سامنے آیا اور ٹوئٹر پر ‘ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں بنا تھا۔ تاہم اس واقعہ میں ملوث تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں
Comments are closed.