کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجا او پی دیز و آپریشن تھیٹر سروس بائیکارٹ 25 ویں روز میں داخل ہوگیا
ریڈوزن میں احتجاج کرنےپر ینگ ڈاکٹرز و ساتھیوں کی گرفتاری پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوزن کی رہائی اور ان کیخلاف درج ایف آئی آر واپس نا لینے کیخلاف او پی ڈیز و آپریشن تھیٹرز سے بائیکارٹ کا سلسلہ 25 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے
ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کو مزید سخت کرنے کیلئے سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال میں وارڈز کو بھی تالے لگادیئے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ساتھیوں رہا اور ایف آئی ار واپس نہیں لیا گیا تو ایمر جنسی سروس بھی بند کرینگے جس کی صورت میں نقصان کا زمہدار صوبائی حکومت ہوگی
دوسری جانب گرفتار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی پیروی عطاء خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کی
عدالت کی جانب سے گرفتار ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے فرد جرم سے انکار کردیا جس پر معزز عدالت نے گواہ استغاثہ کو طلب کرلیا
اس کے بعدعدالت نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی اگلی پیشی 24 دسمبر کو رکھ لی ہے
Prev Post
Comments are closed.