Khabardar E-News

مستونگ میں فائرنگ سے قبائلی شخصیت جان بحق

137

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (فیض خان سے) قومی شاہراہ پر ولی خان بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی سیادی و قبائیلی شخصیت کے گاڑیوں پر فائرنگ،فائرنگ سے 4 افراد جانبحق اور 3افراد زخمی ہوگئے،
اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ پر مستونگ کےعلاقہ ولی خان بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و قبائیلی شخصیت سردارزادہ میر محمدخان ابابکی کے گاڑیوں (جن میں ایک ویگو گاڑی اور کار گاڑی شامل ہے پر فائرنگ کی فائرنگ سے سردارزادہ میرمحمد خان ابابکی اور انکے تین سکورٹی گارڈز جانبحق ہوگئےجبکہ واقع میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ الیاس کبزئی و دیگر حکام بھاری نفری کے ہمراہ جائے واقعہ پر پینچ گئےاور جانبحق و زخمی افراد افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی
چار جانبحق افراد جن میں سردارزادہ میر محمدخان ابابکی،سکورٹی گارڈز محمدیحیی ،رحمت اللی ،محمدسلیم اور تین زخمیوں میں محمدقدیم محمدلقمان اور نحمت اللہ مری شامل ہیں۔۔۔جانبحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جبکہ زخمیوں کو شہیدنواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔دو زخمیوں کو مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔۔۔واقع کے بعد سکورٹی فورس نے علاقے کو گیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Comments are closed.