Khabardar E-News

ہرنائی: مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 کوئلہ کان کن جان بحق

252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ذالاوان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے تین مزدور ہلاک ہوے ہیں
لیویز ذرائع کے مطابق تیون مزدور امان اللہ تارن کے کوئلہ کان میں کام کررہے تھے
ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے میڈیا کے مقامی نمائندوں کو بتایا ہے کہ واقعہ میں جان بحق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم واقعہ کے فورا بعد لیویز اور سی ٹی ڈی کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردیا جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں –
دوسری جانب لیویز ،سی ٹی ،ٹی کی ٹیمیں جاے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی نے اس واقعے کی زمہ داری قبول کی ہے –
صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں نتہے مزدوروں کو قتل کرنےکی مذمت کرتے ہوے کہاہے کہ بے گناہ مزدوروں کی قتل کرنے کی واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کرکے قتل والے انسان کہلانے کے لائق نہیں اور بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے گے
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں 3 لوگوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی مشیر نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
صوبائی مشیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔اور شہیدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

Comments are closed.