Khabardar E-News

پاک افغان بارڈر پردھماکا، میجر،سپاہی شہید

210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک افغان بارڈر پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک میجر اور سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر ) کے مطابق بارڈر پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں میجرعدیل شاہد اورسپاہی فراز حسین شہید ہوئے ہیں۔

آئی اسی پی آر کے مطابق شہید میجر اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک افغان بارڈرتجارت کیلئے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

دیسی ساختہ مواد کا بارودی دھماکا پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرحد پار سے دہشت گردوں نے نصب کی تھی۔

Comments are closed.